بنگلورو:کو ہونے والے کرناٹک اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ میں صرف 15 دن باقی ہیں۔ دریں اثنا، ریاست میں انتخابی مہم زوروں پر ہے اور قائدین نے رائے دہندوں کو راغب کرنے کے لیے اپنی پوری طاقت لگا دی ہے۔ حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ریاستی رہنماؤں کے ساتھ ساتھ مرکزی وزراء، مختلف پارٹیوں کی حکومت والی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور دیگر رہنماؤں کی فوج کو ریاست کے مختلف حصوں میں انتخابی مہم کے لیے تعینات کیا ہے، جس میں عوامی جلسوں، روڈ شوز، میٹنگز وغیرہ کا انعقاد کیا گیا ہے۔دوسری طرف کانگریس کی جانب سے پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے بدھ کو مسلسل دوسرے دن ریاست میں پارٹی امیدواروں کے حق میں مہم چلائی۔ ادھر اڈوپی کے کاپ حلقہ سے کانگریس کے امیدوار ونے کمار سورکے نے کہا کہ راہل گاندھی جمعرات کو ماہی گیروں سے بات چیت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام اوچیلا مہالکشمی مندر کے شالینی جی شنکر آڈیٹوریم میں منعقد ہوگا۔