بنگلورو : کرناٹک میں برسراقتدار بی جے پی کو مذہب کی تبدیلی کیخلاف بل کو منظور کرانے آج اسمبلی میں اپوزیشن کانگریس اور جنتادل (سیکولر) کی طرف سے سخت مخالفت کا سامنا ہوا ۔ اپوزیشن کے سبب اس بل کو مباحث کیلئے پیش کرنا پڑا ۔ تاہم اپوزیشن کی مخالفت کے باوجود اس بل کو شوروغل کے درمیان ندائی ووٹ کے ذریعہ منظور کرلیا گیا ۔ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ بل تمام مذاہب کے تحفظ کیلئے لایا گیا ہے ۔