کرناٹک بینک کی جانب سے کے بی ایل سرکشا انشورنس چیک کی حوالگی

   

حیدرآباد 8 مارچ ( پریس نوٹ ) کرناٹک بینک ایل بی نگر برانچ نے بینک کے ایک کھاتہ دار ویمولا باشا کی اہلیہ مسز ویمولہ رینوکا کو کے بی ایل سرکشا ایکسیڈنٹ موت انشورنس اسکیم کے تحت 10 لاکھ روپئے کا چیک حوالے کیا ۔ ویمولہ باشا کی اس اسکیم میں انہوں نے اپنی اہلیہ رینوکا کا نام شامل کیا تھا ۔ بینک کے اسسٹنٹ جنرل مینیجر حیدرآباد ریجن مسٹر انیل ای مورس نے اس موقع پر کہا کہ کرناٹک بینک کی جانب سے کے بی ایل سرکشا کے نام سے ایک منفرد انشورنس اسکیم شروع کی گئی ہے جو حادثہ میں موت پر کام آتی ہے ۔ یہ اسکیم یونیورسل سومپو جنرل انشورنس کمپنی لمیٹیڈ کے تعاون سے شروع کی گئی ہے ۔ اس اسکیم کے تحت کسی بھی صارف کو سالانہ 147.50 کا پریمیم بھرنا ہوتا ہے اور حادثہ میں موت کی صورت میں انشورنس کمپنی کی جانب سے نامینی کو دس لاکھ روپئے ادا کئے جاتے ہیں۔ اگر صارف کی جانب سے پریمیم محض 73 روپئے ادا کیا جاتا ہے تو نامینی کو پانچ لاکھ روئے ادا کئے جاتے ہیں۔ برانچ مینیجر محمد حسن رضوی نے مطلع کیا کہ اس اسکیم کے تعلق سے برانچ کے ہر کھاتہ دار کو واقف کروایا جا رہا ہے ۔