کرناٹک حکومت 40 فیصد کمیشن حکومت : کانگریس

   

ٹیپو ۔ ساورکر مہم تقسیم پسندانہ حکمت عملی ۔ توجہ ہٹانے کی کوشش
نئی دہلی : کرناٹک میں حجاب تنازعہ کے بعد بی جے پی حکومت کی جانب سے تاریخ کو مسخ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ ٹیپو سلطان کے خلاف بیان بازیاں کی جا رہی ہیں اور ساورکر کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے ۔ کانگریس نے اسے تقسیم پسندانہ حکمت عملی قرار دیا ہے اور کہا کہ وہ صرف حکومت کی ناکامیوں کی بات کرے گی ۔ انہیں کو موضوع بحث بنائے گی اور ریاست میں کرپشن کو موضوع بنایا جائیگا ۔ کرناٹک کونسل میں کانگریس لیڈر بی کے ہری پرساد نے کہا کہ بی جے پی کی جانب سے ٹیپو سلطان کا ساورکر سے تقابل کیا جا رہا ہے ۔ ٹیپو سلطان مجاہد آزادی تھے جنہوں نے انگریزوں کے خلاف جنگ کی جبکہ ساورکر نے انگریزوں کی مدد کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بومائی حکومت 40 فیصد کمیشن والی حکومت ہے ۔ یہ حکومت انحراف اور کرپشن کی بنیادوں پر تشکیل دی گئی ہے اور یہ کرناٹک کیلئے نحوست بن گئی ہے ۔ اب جبکہ کرپٹ حکومت کی معیاد پوری ہو رہی ہے اس لئے اختلافی مسائل کو ہوا دی جا رہی ہے ۔