بنگلورو:کرناٹک میں کانگریس پارٹی کو اقتدار میں آئے ہوئے صرف ایک مہینہ ہی ہوا ہے کہ انہوں نے بی جے پی کے ذریعہ منظور کردہ تبدیلی مذہب کے قانون کو منسوخ کرنے کا ذہن بنا لیا ہے۔ کابینہ نے اس پر اپنی مہر بھی لگا دی ہے۔ جلد ہی اس بل کو اسمبلی کی میز پر رکھنے کی تیاری ہے۔ اس بل کا بنیادی مقصد مذہب کی آزادی کے حق کا تحفظ کرنا ہے اور غلط بیانی، بے جا اثر و رسوخ، جبر، لالچ کے ذریعے ایک مذہب سے دوسرے مذہب میں غیر قانونی تبدیلی کو روکنا ہے۔