کرناٹک میں 10 مئی سے 14 روزہ لاک ڈاؤن

,

   

صبح 6 تا 10 بجے دن ضروری اشیاء کی خریداری کا وقت
اندرون ریاست سفر پر امتناع، چیف منسٹر یدی یورپا کا اعلان
بنگلور:کرناٹک میں کورونا وائرس نے تباہی مچا رکھی ہے۔ چنانچہ چیف منسٹر بی ایس یدیورپا نے آج مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوویڈ 19 کے کیس بڑھتے جارہے ہیں، کورونا کرفیو اسے روکنے میں کامیاب نہیں ہوا، اس لئے 10مئی کی صبح6بجے سے 24 مئی کی صبح 6 بجے تک مکمل لاک آؤٹ رہے گا۔ تمام ہوٹل، پب اور بار بند رہیں گے۔ریسٹورنٹس، گوشت کی دکانیں اور سبزیوں کی دکانیں صبح 6 بجے سے 10 بجے تک کھلیں گی۔چیف منسٹر نے کہا کہ یہ لاک ڈاؤن عارضی ہے، میںمائیگرنٹ ورکرس سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ریاست چھوڑکرنہ جائیں۔ انہوں نے کہا کہ صبح 10 بجے کے بعد کسی فرد کو باہر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔میں نے پولیس افسران کو سخت کارروائی کرنے کا مشورہ دیا ہے، ہم نے یہ فیصلہ اموات اور بڑھتے ہوئے کورونا کیسوں کے پیش نظر کیا ہے۔واضح رہے کہ کرناٹک میں جمعرات کو کورونا وائرس کے انفیکشن کے 49058 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور 328 مریضوں کی موت ہوگئی۔ ریاست میں اب تک 1790104 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 17212 مریض فوت ہوگئے ہیں۔چیف منسٹر نے یہ بھی اعلان کیا کہ لاک ڈاؤن کے دوران ریاست میں کسی بھی نوعیت کی تقریب قواعد کے تحت منعقد کی جائے گی۔ شادی کی تقریب ہوتی ہے تو مہمانوں کی تعداد صرف 50 رکھنا ہوگا۔ وزیر صحت ڈاکٹر کے سدھاکر نے کہاکہ ریاست کوویڈ وباء کی نئی لہر کی روک تھام کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کررہی ہے۔ ریاست میں 4.5 لاکھ فعال کورونا معاملے ہیں۔