بنگلورو:کورونا وائرس کے پھیلاو? کو روکنے کی غرض سے کرناٹک میں 14 روزہ لاک کا اعلان کیا گیا تھا، جس کے پیش نظر ہزاروں مہاجر کارکنان اور مزدور روزگار سے محروم ہو گئے ہیں اور وطن واپسی پر مجبور ہیں۔ مہاجر مزدورو راجدھانی بنگلورو کے کینٹ ریلوے اسٹیشن پر بڑی تعداد میں جمع ہیں تاکہ اپنے گھروں کو واپس لوٹ سکیں۔ ایک مزدور نے کہا، ’’لاک ڈاو?ں کی وجہ سے ہمارے کام ختم ہو گئے ہیں، اس لئے میں واپس اپنے گاوں لوٹ رہا ہوں۔‘‘