کرناٹک میں آج سے لاک ڈائون میںنرمی

   

بنگلورو۔ حکومت کرناٹک کی جانب سے کل جاری کردہ اعلان کے مطابق ریاست کرناٹک میں کرونا۔19 کے پھیلائو کو روکنے کے لئے عائد کردہ پابندیوں میں نرمی دینے کا سلسلہ بروز پیر 14 جون سے شروع ہوجائے گا۔ تمام معاشی اور معیشت سے جڑی دیگر سرگرمیوں کی اجازت دے دی جائے گی۔یہ ڈھیل 21جون تک جاری رہے گی۔ اس کے بعد کووڈ۔19کی تازہ صورتحال کو دیکھ کر تازہ رہنمایانہ خطوط جاری کئے جائیں گے۔رات کا کرفیو شام7بجے تا صبح 5بجے اور ویک ینڈ کرفیو بروز جمعہ شام7بجے سے بروز پیر صبح 5بجے تک جاری رہے گا۔ ریاست کرناٹک کے11اضلاع جہاں کووڈ معاملات میں کمی نہیں آئی، ان ضلاع میں لاک ڈاؤن جاری رہے گا۔وہاں کوئی ڈھیل نہیں دی جائے گی جبکہ ان 11 اضلاع کے علاوہ دیگر 19اضلاع میں نرمی دی گئی ہے۔اشیائے ضروری کی خریداری کے لئے صبح 6بجے تا دوپہر 2بجے ڈھیل دی جائے گی۔ مذکورہ 11اضلاع کی فہرست جاری کی جاچکی ہے۔جن اضلاع میں الک ڈائون میں رعایت دی گئی ہے ان میں اضلاع بیدر اور گلبرگہ بھی شامل ہیں ۔