کرناٹک میں آکسیجن کی کمی سے 24 لوگوں کی موت

,

   

کرناٹک کے چامراج نگر ضلع میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران آکسیجن کی کمی کی وجہ سے مختلف اسپتالوں میں 24کورونا مریضوں کی موت ہوگئی۔چامراج نگر کے ڈپٹی کمشنر روی نے کہا کہ ان میں سے 23 مریضوں کی موت سرکاری اسپتالوں میں ہوئی جبکہ ایک دیگر مریض نے پرائیویٹ اسپتال میں دم توڑا۔انہوں نے بتایا کہ مریضوں کی موت اتوار کو آٹھ بجے سے پیر کے آٹھ کے بجے کے درمیان ہوئی ہے۔اس کے علاوہ 11دیگر مریضوں کی موت مختلف طرح کی سنگین بیماریوں کی وجہ سے ہونے کی رپورٹ سامنے آئی ہے۔