کرناٹک میں حجاب پہن کر کلاس کرنا چاہتی تھیں 24 طالبات، کالج انتظامیہ نے لگا دی 7 دنوں کی پابندی

   

بنگلورو: کرناٹک کے جنوب کنڑ ضلع کے ایک کالج میں پڑھنے والی  24 طالبات کو حجاب پہننے کے سبب کلاس میں جانے سے 7 دنوں کی پابندی کی مدت کے لئے پابندی لگا دی گئی ہے۔ پوتور تالک میں اپّنگڈی ڈگری کالج کے افسران کی طالبات کے ذریعہ حجاب اتارے بغیر کلاسز میں شامل ہونے سے انکار کرنے کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا۔منگل کا حادثہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے، جب کرناٹک حکومت نے اسکولوں اور کالجوں کے لئے گائڈ لائن جاری کئے ہیں، جس میں کلاسیز میں حجاب پہننے کے لئے کوئی جگہ دیئے بغیر طالبات کے لئے وردی لازمی کردی گئی ہے۔ حالانکہ بیشتر طالبات کلاسیز میں جانا پسند کر رہے ہیں، لیکن ایک طبقے نے انہیں حجاب پہن کر کلاسیز میں جانے کی اجازت دینے پر زور دیا ہے۔