کرناٹک میں حلال میٹ فروخت کرنے والے شخص پر حملہ ‘ مقدمہ درج

   

بنگلورو : کرناٹک کے بھدراوتی میں بجرنگ دل کے کارکنوں نے مبینہ طور پر ایک مسلم دوکاندار پر حملہ کیا ۔شیوا موگا کے ایس پی نے بتا یا کہ اس سلسلہ میں ایک ایف آئی آر درج کی گئی ہے ۔ پولیس نے بتا یا کہ کل بجرنگ دل کے کارکن حلال میٹ کے خلاف مہم چلارہے تھے اور ایک مسلم تاجر توصیف کو دھمکی دی ۔پولیس شکایت کے مطابق بجرنگ دل کارکنوں نے توصیف کو غیر حلال میٹ فروخت کرنے کیلئے کہا۔ اس نے بتایاکہ وہ اس وقت تیار نہیں ہے اور اس کا انتظام کرے گا جس سے برہم ہوکر انہوں نے تاجر ھر حملہ کردیا۔کرناٹک میں حجاب پر پابندی کے بعد ہندو تنظیمیں حلال میٹ پر بھی امتناع عائد کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں ۔ بجرنگ دل نے اس کے خلاف مہم شروع کردی ہے اور گھر گھر جاکر ہندوؤں سے کہا جارہا ہے وہ حلال میٹ ناخریدیں ۔
اسی دوران وی ایچ پی نے مندروں کے میلوں میں مسلمانوں کو کام نہ دینے کی حکام سے درخواست کی ۔