بنگلورو: زائد از 7.5 لاکھ طلبہ کرناٹک میں سکنڈری اسکول لیونگ سرٹیفکیٹ (ایس ایس ایل سی) امتحانات کے جمعرات کو پہلے روز مختلف حفاظتی اقدامات کے درمیان شریک ہوئے۔ طلبہ کو کوویڈ۔19 وباء کے تناظر میں امتحان ہال میں پہنچنے سے قبل تھرمل اسکریننگ سے گذرنا پڑا اور ایک بنچ پر صرف ایک اسٹوڈنٹ کی نشست کا انتظام کیا گیا۔
