بنگلورو: کرناٹک میں بنگلور کے قریب ایک خوفناک سڑک حادثے میں ایک خاندان کے چھ افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب دو ٹرکوں کے درمیان ٹکر ہوئی اور ایک ٹرک کار پر کر پڑا جس کے نتیجے میں کار میں سوار تمام افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک ٹرک تیز رفتاری کے باعث دوسرے ٹرک سے ٹکرا گیا اور کار پر گر پڑا۔ حادثے کے بعد جائے حادثہ پر خوفناک مناظر دیکھے گئے جہاں کار کے پرخچے اْڑ چکے تھے، اور کسی کے بھی زندہ بچنے کا امکان نہ تھا۔حادثے کا شکار ہونے والے افراد بنگلور کے ساکن تھے اور ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔ مہلوکین میں 42 سالہ چندرن ایگپا گول، ان کی اہلیہ دھرا بائی، ان کے تین بچے: 16 سالہ گیان، 10 سالہ دیکشا ، اور 6 سالہ آریہ، کے علاوہ خاندان کی قریبی رشتہ دار 35 سالہ وجئے لکشمی شامل ہیں۔