بنگلورو : کرناٹک حکومت نے منگل کے روز صحافیوں کو فرنٹ لائن کووڈ واریئر کی طرح سمجھنے اور ترجیحی بنیادوں پر ان کو ٹیکہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلی بی ایس یدیورپا نے ریاست میں بڑھتے ہوئے کورونا کے کیسوں پر قابو پانے کے لئے کابینہ کی خصوصی میٹنگ کے بعد صحافیوں کو اس بات سے آگاہ کیا ہے۔ وزیراعلی بی ایس یدیورپا نے کہا ہے کہ ’’صحافیوں کو فرنٹ لائن ورکرز کی طرح برتاؤ کیا جائے گا اور انہیں ترجیحی بنیاد پر ویکسین دی جائے گی‘‘۔