کرناٹک ‘ نا اہل ارکان کو ٹکٹ دئے جانے کی بی جے پی میں مخالفت

   

بنگلورو 24 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) کرناٹک میں نااہل قرار دئے گئے 17 ارکان اسمبلی کے تعلق سے سپریم کورٹ میں فیصلہ ہونا باقی ہے ریاست میں برسر اقتدار بی جے پی میں ان تمام کو بی جے پی ٹکٹ دئے جانے کی مخالفت شروع ہوگئی ہے ۔ ان ارکان کے استعفوں کے بعد بی جے پی ریاست میں اقتدار پر آسکی ہے ۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ ان ارکان کو عدالت سے راحت نہ ملنے پر ان کے افراد خاندان کو امیدوار بنانے کا منصوبہ تھا تاہم اب خود بی جے پی میں کئی حلقوں کے قائدین ان کو یا ان کے افراد خاندان کو ٹکٹ دئے جانے کی مخالفت کر رہے ہیں۔