نئی دہلی : کرناٹک کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے اور 24 وزراء ہفتہ /27 مئی کو حلف لیں گے ۔ چیف منسٹر سدارامیا اور ڈپٹی چیف منسٹر ڈی کے شیوکمار نے آج نئی دہلی میں کانگریس اعلیٰ قیادت سے اس مسئلہ پر تفصیلی مشاورت کی جس کے بعد کابینہ میں 24 وزراء کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ سدارامیا اور شیوکمار نے /20 مئی کو 8 وزراء کے ساتھ چیف منسٹر اور ڈپٹی چیف منسٹر کی حیثیت سے حلف لیا تھا ۔ اب اس میں توسیع کی جارہی ہے ۔