کرناٹک کے بی جے پی رکن پارلیمنٹ کا آئی سی یو میں دیہانت

   

بنگلورو:کرناٹک کے چامراج نگر سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ وی سری نواس پرساد کا اتوار کی رات بنگلورو کے ایک نجی ہاسپٹل میں 76 سال کی عمر میں دیہانت ہوگیا۔ وہ گزشتہ 4 دنوں سے آئی سی یو میں تھے۔ سری نواس متعدد بیماریوں میں مبتلا تھے اور انہیں 22 اپریل کو بنگلورو کے منی پال ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا تھا۔ ان کی موت کثیر اعضاء کی خرابی کے باعث ہوئی۔ وی سرینواس چامراج نگر سے 7 بار ایم پی اور ننجن گڈ سے 2 بار ایم ایل اے رہ چکے ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں انتخابی سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ وی سری نواس پرساد 6 جولائی 1947 کو میسور کے اشوکپورم میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے کرشنا راج اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب میں 17 مارچ 1974 کو آزاد حیثیت سے انتخابی سیاست میں قدم رکھا۔ وہ بچپن سے لے کر 1972 تک آر ایس ایس کے رضاکار رہے اور جن سنگھ اور اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی) میں سرگرم رہے۔