کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ سدارامیانے سیکشن 144 نافذ کرنے پر یدیورپا حکومت پر کسا طنز

,

   

بنگلورو: کانگریس کے رہنما اور کرناٹک کے سابق وزیر اعلی سدارامیا نے جمعرات کو دفعہ 144 نافذ کرنے پر ریاست میں برسراقتدار بی جے پی حکومت پر تنقید کی۔

شہریت ترمیمی ایکٹ 2019 اور شہریوں کے قومی رجسٹر (این آر سی) کے خلاف احتجاج کے تناظر میں امن وامان برقرار رکھنے کے لئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔

سدارامیا نے ٹویٹ کیا کہ۔

آئین پر کئی حملوں کے بعد اب وقت آگیا ہے کہ سیکشن 144 کے ذریعے پرامن احتجاج کا حق چھین لیا جائے۔ میں نے کبھی بھی توقع نہیں کی تھی کہ بی ایس یدی یورپا وزیر اعظم نریندر مودی کی راہ پر چلیں گے۔ میں نے سوچا تھا کہ وہ ریاست کی ترقی پر زیادہ زور دئینگے۔

آج ٹاؤن ہال کے علاقے میں کافی تعداد میں پولیس کو تعینات کیا گیا ہے کیونکہ ریاست کے سی اے اے 2019 اور این آر سی میں بائیں بازو کی جماعت اور مسلم تنظیم کے ایک کنسورشیم کے ذریعہ ایک ’بند‘ منایا جا رہا ہے۔

کرناٹک کے سی ایم بی ایس یدیورپا نے بھی صبح بنگلور سٹی پولیس کمشنر بھاسکر راؤ سمیت سینئر پولیس افسران کے ساتھ ایک میٹنگ کی اور سی اے اے اور این آر سی کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے پیش نظر انہیں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے تمام اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔