کرناٹک کے سابق وزیراعلیٰ سدامیا ایک بارپھراپنےغصے کولےکرسرخیوں میں ہیں۔ سابق وزیراعلیٰ کے پاس شکایت لےکرپہنچی ایک خاتون کے اوپرسدا رمیا کا غصہ اس قدرپھوٹا کہ انہوں نے اس سے مائیک تک چھین لیا۔ مائیک چھیننے کے دوران سدارمیا کا ہاتھ خاتون کے ڈوپٹے پرچلا گیا اورانہوں نے اسے نیچے کی طرف جھٹک دیا۔
خاتون کے ساتھ ہوئے اس برتاوکے لئے سدارمیا اب سیاسی گلیاروں سے لے کرعام آدمی تک کے نشانے پرآگئے ہیں۔ کرناٹک میں کانگریس – جے ڈی ایس اتحاد کی حکومت پرخطرے کی گھنٹی کے درمیان وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی نے استعفیٰ دینے کی بھی دھمکی دے دی ہے۔ اسی درمیان کرناٹک کے سابق وزیراعلیٰ سدارمیا کے غصے نے اب لوگوں کا غصہ بھڑکا دیا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ سدا رمیا سے ملنے پہنچی ایک خاتون کے ساتھ انہوں نے بدسلوکی کردی۔ سدارمیا کو خاتون کی بات پراس قدرغصہ آگیا کہ انہوں نے خاتون کے ہاتھ سے مائیک چھین لیا۔ سدارمیا خاتون سے مسلسل بدسلوکی کرتے رہے اوراسے خاموش رہنے کے لئے بولتے رہے۔ اسی درمیان انہوں نے خاتون سے مائیک چھیننے کے لئے جیسے ہاتھ بڑھایا تو ان کا ہاتھ خاتون کے ڈوپٹے پرچلا گیا۔ خاتون کا ڈوپٹہ ان کے ہاتھ سے نیچے گرگیا۔ سدارمیا کے اس سلوک کے لئے اب ہرجگہ تنقید ہورہی ہے۔