کرناٹک کے سابق چیف کنزرویٹر فاریسٹ کا دورہ امرآباد ٹائیگر ریزرو

   

حیدرآباد۔9 فروری (این ایس ایس) کرناٹک کے ریٹائرڈ چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ ہوسمتھ (آئی ایف ایس) نے اتوار کو امرآباد میں شیروں کیلئے محفوظ پناہ گاہ اے ٹی آر کا دورہ کیا اور وہاں جنگلاتی زندگی کے تحفظ اور جنگلی جانوروں کی حفاظت کیلئے اقدامات و انتظامات کے بارے میں متعلقہ افسران سے تبادلہ خیال کیا۔ انہیں بانڈی پور ٹائیگر ریزرو (شیروں کی پناہ گاہ) کے طریقہ کار کو اپنانے کے بارے میں مطلع کیا گیا ۔ قبل ازیں ہوسمتھ نے بانڈی پور میں فیلڈ ڈائریکٹر کی حیثیت سے کام کیا تھا۔ انہوں نے تلنگانہ کے محکمہ جنگلات کی حیثیت سے جنگلاتی علاقوں کے تحفظ اور وسط کیلئے کئے جانے والے کاموں پر خوشی کا اظہار کیا۔