٭ کرناٹک کے وزیر تحتانوی و ثانوی تعلیم ایس سریش کمار اور ان کی بیوی کی سوشیل میڈیا پر بھرپور ستائش ہوئی جب اس جوڑے کو جمعہ کے روز ان کے محلے میں سڑکوں پر جھاڑو لگاتے ہوئے دکھایا گیا ۔ بروہاٹ بنگلورو مہا نگر پالیکے کمشنر بی ایچ انیل کمار نے کہا کہ وزیر نے اپنی بیوی کے ساتھ اس وقت سڑکوں کی صفائی شروع کی جب اس علاقہ میں جاروب کشی کیلئے تعینات خاتون صفائی ورکر کا پیر زخمی ہوگیا تھا۔