کرناٹک میں وزیراعلیٰ بی ایس یڈی یورپا کی قیادت والی نئی حکومت کی کابینہ کی منگل کو پہلی مرتبہ توسیع کرتے ہوئے 17 نئے وزراء کو اس میں شامل کیا گیا ہے ۔ گورنر وجو بھائی والا نے آج صبح نئے وزراء کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا ۔اس سے قبل یڈی یورپا نے وزراء کے عہدے کی حلف برداری کے لئے 17 اراکین اسمبلی کے نام گورنر کو تجویز کئے تھے جنہوں نے وزیر کے عہدے کا حلف لیا.
وزیر کے عہدے کا حلف لینے والے اراکین اسمبلی میں آزاد امیدوار ایچ ناگیش بھی شامل ہیں جنہوں نے کابینہ وزیر کے طور پر حلف لیا ۔ نئے وزراء میں سی این ایشوتھ نارائن، کے ایس يشورپا اور گووند ایم كارجول بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کانگریس اور جنتا دل (ایس) کے 17 اراکین اسمبلی کے اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کی وجہ سے ایچ ڈی كمارسوامي کی قیادت والی جنتا دل (ایس) -كا نگریس مخلوط حکومت اقلیت میں آ گئی تھی اور اس کی وجہ سے حکومت بھی گر گئی تھی۔
اس کے بعد کرناٹک میں بی جے پی نے حکومت تشکیل دی اوریڈی یورپا نے 26 جولائی کو چوتھی مرتبہ کرناٹک کے وزیراعلیٰ کے طور پرحلف لیاتھا ۔ کابینہ توسیع سے پہلے یڈی یورپا نے پیرکومرکزی وزیر داخلہ اور پارٹی صدر امت شاہ سے ملنے دہلی پہنچے تھے امت شاہ کی منظوری ملنے کے بعد ہی انہوں نے اپنی کابینہ کی توسیع کا فیصلہ لیا۔