حیدرآباد۔15 دسمبر۔ (یواین آئی) اے پی کرنول ضلع میں دو خواتین کے قتل کی واردات پیش آئی۔ذرائع کے مطابق ضلع کے ننور گاوں میں کھیت میں کام کرنے والی دو خواتین جن کی شناخت رامیشوری اور رینوکا کے طورپر کی گئی کا قتل کردیاگیا۔ان کی نعشیں کھیت کے قریب پائی گئیں۔ذرائع کے مطابق حملہ آورجن کی تعداد دو تھی نے ان کا گلا کاٹ کر قتل کردیا۔اس واردات کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔ نعشیں کھیت کے قریب خون میں لت پت پائی گئیں ۔ اطلاع ملنے پر پولیس پہنچی جس نے ضابطہ کی کارروائی کرکے نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کردیا اور ایک معاملہ درج کرلیا۔پولیس مقامی افرا دسے معلومات حاصل کررہی ہے۔