بھوپال: مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں کروا چوتھ سے متعلق ایک سماجی پروگرام میں منتظمین کی طرف سے کانگریس کے ایک ایم ایل اے عارف مسعود کو مہمان کے طور پر مدعو کرنے کے بعد تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی سے وابستہ لوگوں نے اس پر اعتراض کیا اور اسے ثقافت کی توہین قرار دیا ہے ۔ ساتھ ہی منتظمین نے کہا کہ انہوں نے یہ قدم فرقہ وارانہ ہم آہنگی بڑھانے کے لئے اٹھایا۔