کروشیا میں گھریلو تشدد کے خلاف عوام کا مظاہرہ

   

زغریب17مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) کروشیا میں ہفتہ کو ہزاروں مظاہرین نے گھریلو تشدد کے خلاف مظاہرہ کیا۔ حال ہی میں پگ کے ایڈریاٹک جزائر میں ایک باپ نے اپنے چار بچوں کو بالکونی سے پھینک دیا تھا جس سے انہیں شدید چوٹیں آئی تھیں۔ اس واقعہ کے بعد لوگوں میں غصہ بڑھ گیا اور انہوں نے ریلی نکال کر مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے زغریب میں ملک میں گھریلو تشددمیں اضافہ کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے کہا کہ گزشتہ پانچ برسوں میں کروشیا میں 91 خواتین کا قتل کیا گیا ہے جن میں سے 70 فیصد معاملات میں مجرم قریبی نکلا ہے . مظاہرین نے فیس بک کے ذریعہ‘ اسپیسی می’ (ہمیں بچاؤ) نامی مہم چلائی ہے اور حکومت سے اس کے خلاف ٹھوس کارروائی کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے اس کے ساتھ ہی حکومت سے گھریلو تشدد کو عصمت دری کے بجائے جرائم کے زمرے میں ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے ۔