سپریم کورٹ نے ملک بھر میں کووڈ -19 کی وجہ سے مرنے والوں کو معاوضہ دینے اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ دینے کے لیے پالیسی بنانے کے فیصلے کی تعمیل کی رپورٹ داخل نہ کرنے پر مرکزی حکومت سے ناراضگی کا اظہار کیا۔ سپریم کورٹ نے مرکز سے 11 ستمبر تک یہ رپورٹ داخل کرنے کو کہا ہے۔ جسٹس ایم آر شاہ اور جسٹس انیرودھا بوس کی ڈویژن بنچ نے کہا کہ ہم نے آپ کو اس حوالے سے بہت پہلے حکم دیا تھا۔ اس کے باوجود اس پر عمل درآمد نہیں ہوا۔ عدالت نے کہا کہ اب تیسری لہر کا خوف بھی دن بدن قریب آرہا ہے۔ عدالت نے کہا کہ کوویڈ کی وجہ سے مرنے والوں کو معاوضہ دینے اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ دینے کا فیصلہ 30 جون کو دیا گیا تھا لیکن ابھی تک کچھ نہیں کیا جا سکا۔ عدالت نے کہا کہ تب تک تیسری لہر بھی ختم ہو جائے گی