سڈنی۔ 2 فروری (سیاست ڈاٹ کام )آسٹریلیائی بولر ایک اور بیٹسمین کے لئے خطرہ جان بن گئے کیونکہ لنکائی بیٹسمین کرونا رتنے باؤنسر لگنے سے میدان سے ہسپتال پہنچ گئے۔کینبرا ٹسٹ کی پہلی اننگز میں میزبان آسٹریلیا کے 534 رنز کا دفاع کرتے ہوئے مہمان اوپنر کرونا رتنے زخمی ہو گئے جو پیٹ کمنز کی گیند سمجھ نہ سکے، کندھے پر بال لگنے سے شدید زخمی ہو گئے جس کے بعد وہ زمین پر گر پڑے۔ ابتدائی طبی امداد دی گئی جس کے بعد انہیں اسٹریچر پر ڈال کر باہر لے جایا گیاجہاں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اس سے پہلے آسٹریلیائی سر زمین پر ہی آسٹریلیا ہی کے فلپ ہیوز کو خطرناک باؤنسر لگا تھا جس سے وہ جانبر نہ ہو سکے۔ ویسٹ انڈیز کے سابق بیٹسمین چندر پال سمیت متعدد کو اسپیڈ اسٹار بریٹ لی کی گیند لگی۔