نئی دہلی:ملک میں ہر روز کرونا وائرس کے کئی واقعات کی تصدیق ہو رہی ہے، مغربی بنگال کے مرشد آباد میں ایک مریض کی موت ہوگئی ہے نورالحق حال ہی میں سعودی عرب سے وطن واپس لوٹے تھے اور وہ شوگر مریض تھے، ملی اطلاعات کے مطابق مشتبہ مریضوں کو دہلی بھیج دیا گیا ہے۔
لداخ میں بھی ایک مشتبہ مریض کی موت ہوگئی ہے۔ لداخ میں حاجی محمد علی ایران سے واپس لوٹے تھے، لداخ میں احتیاطی طور پر 31 مارچ تک تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
کیرل کے کے بھی ایک علاقہ میں کرونا کے پانچ معاملات کی تصدیق ہونے کے بعد احتیاطی تدابیر بڑھا دی گئی ہے، علاقہ کے تمام تعلیمی اداروں میں چھٹی کر دی گئی ہے، کیرلا کے پانچ مریضوں میں سے تین مریض ابھی حال ہی میں اٹلی سے بھارت اۓ تھے۔