کرونا وائرس۔حیدرآباد میٹرو ٹرینوں اور اسٹیشنوں کی صفائی

   

حیدرآباد۔ 4مارچ (یو این آئی)کرونا وائر سے حیدرآباد کے ایک سافٹ ویر انجینئر کے مثبت پائے جانے کے بعد حیدرآباد میٹرو نے بعض احتیاطی اقدامات کئے ہیں۔میٹرو کے عہدیداروں کے مطابق تمام اسٹیشنوں، ٹرینوں، علاقوں اور اسٹیشن کے اندر کے دیگر عمارتوں کی صفائی کا کام کیاجائے گا۔ حیدرآباد میٹرو ریل کے منیجنگ ڈائرکٹر این وی ایس ریڈی نے کہا کہ صورتحال پر گہری نظر رکھی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ تمام میٹرو اسٹیشنوں کے ملازمین کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ احتیاطی اقدامات کریں۔ان کو حفظان صحت کے بارے میں بتایاجارہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ حیدرآباد میں روزانہ تقریبا چار لاکھ افراد سفر کرتے ہیں۔میٹرو تقریبا شہر کا احاطہ کرتی ہے ۔آرٹی سی کے ملازمین کی ہڑتال کے بعد عوام کی جانب سے میٹرو ٹرینوں کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے ۔