کرونال اور پرسدھ کرشنا کا پہلا مقابلہ

   

پونے۔ انگلینڈ کے خلاف منگلکو یہاں پہلے ونڈے میں آل راونڈرکرونال پانڈیا اور فاسٹ بولر پرسدھ کرشنا نے ہندوستان کی جانب سے اپنے ونڈے کرئیر کے آغازکیا۔ انگلینڈ کے کپتان ایان مورگن نے ٹاس جیت کر ہندوستان کو بیٹنگکی دعوت دی۔ مورگن نے پچ کے سلسلے میں کہا یہ ایک اچھی وکٹ نظرآرہی ہے اور اس میں ہماری امید سے زیادہ گھاس ہے ۔انگلینڈ نے ہندوستان کے خلاف پہلے ونڈ ے میں اپنے تجربہ کار اسپن آل راونڈر معین علی کو ٹیم میں شامل کیا ہے ۔ لیگ اسپنر عادل راشد کے ساتھ وہ ٹیم کے لئے دوسرے اسپن متبادل رہے۔ وہیں ٹوئنٹی20 سیریز میں باہر بیٹھے نوجوان بیٹسمین سیم بلنگس کو بھی الیون میں جگہ ملی ہے جبکہ بین اسٹوکس عالمی کپ 2019 کے فائنل کے بعد سے پہلا ونڈے کھیل رہے ہیں۔ ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے ٹاس کے سلسلے میں کہا وہ چاہتے تھے کہ ان کی ٹیم بیٹنگ کے لئے سازگار اس پچ پر پہلے بیٹنگ کرے ۔ حقیقت کہوں تو میں بہت خوش ہیں۔ ہمارے آج کے منصوبے میں کچھ تبدیلی ہے ۔ میدان کی آوٹ فیلڈ کافی شاندار ہے اور ہم سچ میں چاہتے تھے کہ ہم پہلے بیٹنگ کریں ۔ بیٹنگ کے لئے یہ بہت اچھی وکٹ ہے ۔ پچ پر گھاس بہت اچھی ہے اس لئے مجھے لگتا ہے کہ اسکور بورڈ پر چیلنجنگ اسکور بنانے کا ہمارے پاس یہ اچھا موقع ہے ۔ ہندوستان کے لئے 18 ٹی ٹوئنٹی مقابلے کھیلنے والے کرونال اپنا پہلا ونڈے کھیلنے اتریں گے جبکہ کرشنا کا ہندوستان کے لئے کسی بھی فارمیٹ میں یہ پہلا بین الاقوامی میچ ہے۔