کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کاجھانسہ دینے والا گروہ گرفتار

   

نیویارک: پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہیکہ مالی فراڈ کے الزام میں 14 افراد پر مشتمل گروہ گرفتار کیا گیا ہے جن میں سعودی شہری اور مقیم غیرملکی شامل ہیں۔ گروہ کے افراد نے بیرون ملک موجود غیر قانونی کمپنیوں کے تعاون سے متعدد افراد سے رقوم وصول کرکے کمپنیوں کو روانہ کی ہے۔ پبلک پراسکیوشن نے کہا ہے کہ ’مذکورہ افراد نے دھوکہ دہی اور جھوٹ کی بنیاد پر لوگوں کو اس بات پر قائل کیا ہیکہ وہ ان کے پیسے کرپٹو کرنسی میں لگا کر منافع دیں گے‘۔ ’مذکورہ افراد نے بینک اکاؤنٹ کھولے اور ان کے ذریعہ لوگوں سے رقوم جمع کرکے بیرون ملک ٹرانسفر کئے ہیں‘۔
’مذکورہ افراد نے غیر قانونی کمپنیوں اور سادہ لوح عوام کے درمیان رابطے بھی قائم کروائے ہیں‘۔پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ ’مذکورہ افراد نے جرم کا اقرار کرلیا ہے جبکہ انہیں جلد عدالت میں پیش کیا جائے گا‘۔