کرکٹ بورڈ نے آئی پی ایل کی افتتاحی رقم کا مسلح افواج کو عطیہ دیا

,

   

چینائی ، 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے آج 20 کروڑ روپئے جو آئی پی ایل کی افتتاحی تقریب کیلئے مختص کئے گئے تھے، مسلح افواج اور سی آر پی ایف کے فنڈز کیلئے عطیہ میں دے دیئے۔ بی سی سی آئی کے امور چلانے والی کمیٹی آف اڈمنسٹریٹرز نے پلوامہ دہشت گرد حملہ کے تناظر میں جس میں 40 سی آر پی ایف پرسونل ہلاک ہوئے، پُرشکوہ افتتاحی تقریب کو منسوخ کردینے کا فیصلہ کیا تھا۔ بی سی سی آئی کے بیان میں بتایا گیا کہ 11 کروڑ روپئے انڈین آرمی، 7 کروڑ روپئے سی آر پی ایف اور 1، 1 کروڑ روپئے نیوی اور ایئر فورس کو عطیہ کئے گئے۔ مقبول عام T20 لیگ کے 12 ویں ایڈیشن کی آج رات یہاں ڈیفنڈنگ چمپینس سی ایس کے اور آر سی بی کے درمیان مقابلے کیساتھ شروعات کے موقع پر میزبان کپتان ایم ایس دھونی نے ایک ٹیم آفیشل کے ساتھ 2 کروڑ روپئے کا چیک سی آر پی ایف کے نمائندوں کو پیش کیا۔ سی ایس کے فرنچائز نے پہلے ہی اعلان کردیا تھا کہ افتتاحی میچ کیلئے ٹکٹوں کی فروخت سے ہونے والی آمدنی (2 کروڑ روپئے) سی آر پی ایف کو عطیہ کی جائے گی۔