کرکٹ کھیلنے کے دوران قلب پر حملہ‘ طالب علم فوت

   

حیدرآباد۔/5 اپریل، ( سیاست نیوز) کرکٹ کھیلنے کے دوران قلب پر حملہ کے سبب ایک انجینئرنگ طالب علم فوت ہوگیا۔ میڑپلی میں یہ واقعہ پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ سی ایم آر ای سی کالج کا طالب علم ونئے کھیل کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہوگیا۔ ونئے انجینئرنگ سال آخر کا طالب علم تھا جو اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کالج کے میدان میں کرکٹ کھیل رہا تھا۔ کھیل کے دوران ونئے اچانک گرپڑا اور فوری ساتھیوں نے اس کے قریب پہنچ کر اس کی مدد کی اور ونئے کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ اس واقعہ کا ویڈیو وائرل ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔ع