مانچسٹر ۔ 6 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) نوجوانوں میں کرکٹ کا جنون کس حد تک موجود ہوتا ہے اس کا اندازہ 12 سالہ برطانوی کرکٹ مداح سے لگایا جاسکتا ہے جس نے ایشیس سیریز کا مقابلہ دیکھنے کیلئے ٹکٹ کی خریداری کیلئے پڑوسیوں کا کچرا پھینکتے ہوئے پیسے جمع کئے۔ کرکٹ ڈاٹ کام کی رپورٹ کے بموجب 12 سالہ لڑکے نے انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ٹسٹ سیریز کا مقابلہ دیکھنے اور اپنے پسندیدہ کرکٹ ہیروز کو میدان میں ایکشن میں دیکھنے کیلئے اس نے پیسے جمع کئے میکس ویٹ نے 2015ء میں اسٹریلیا کو اپنی سرزمین پر ورلڈ کپ خطاب حاصل کرتے ہوئے دیکھا تھا تب ہی اس نے فیصلہ کیا تھا کہ وہ اپنے گھریلو میدان پر میزبان کھلاڑیوں کو راست ایکشن میں دیکھے گا اور اس مقابلہ کے ٹکٹ کے حصول کیلئے اس نے پیسے جمع کئے۔ میکس کے والد ڈیمنڈ وائیٹ نے کہا کہ ٹکٹ کے پیسوں کیلئے ان کے بیٹے نے پڑوسیوں کا کچرا پھینکنے تک کو عیب نہیں سمجھا۔