ممبئی: ہندوستانی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت 30 دسمبر 2022 کو ایک کار حادثے میں بری طرح زخمی ہوگئے۔ اس کے بعد تقریباً 1 ماہ اسپتال میں گزارنے کے بعد اب وہ اپنے گھر پہنچے ہیں، جہاں سے وہ اپنی صحت یابی کے بارے میں مداحوں کو سوشل میڈیا پر اپ ڈیٹ کرتے رہتے ہیں۔ اب رشبھ نے 10 فروری کی شام کو ایک ٹویٹ کیا، جس میں انہوں نے ایک تصویر بھی پوسٹ کی ہے۔ان تصاویر میں صاف نظر آرہا ہے کہ انہوں نے اب تھوڑا سا چلنا شروع کردیا ہے۔رشبھ پنت نے اپنے ٹویٹ میں تصویر پوسٹ کی اور لکھا کہ ایک قدم آگے، ایک قدم مضبوط، ایک قدم بہتر۔ پنت کے اس پوسٹ سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ان کی صحت یابی ٹھیک چل رہی ہے۔ خیال رہے کہ نئے سال کیلئے پنت اپنی کارسے خود چلا کر رڑکی واقع اپنے آبائی گھر جا رہے تھے، اسی دوران ان کی کار نیشنل ہائی وے پر اچانک حادثے کا شکار ہو گئی۔