کریم نگر 16/جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن کریم نگر کے ایک وفد نے ریاست گیر سطح پر جاری “ہفتہ مطالبات” کے چھٹویں دن کریم نگر ایڈیشنل کلکٹر شیام پرساد لال اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ اطلاعات وتعلقات عامہ محمد عبدالکلیم سے ملاقات کرتے ہوے وزیر اعلٰی کے نام موسوم صحافیوں کے دیرینہ مسائل سے متعلق یادداشت پیش کی ۔جس میں 10 مطالبات درج ہیں جی او 239 کو فوری اثر کے ساتھ منسوخ کرنا,اکریڈیشن اجرائی کمیٹی میں اردو کے نمائندے کو شامل کرنا,65 سال کی عمر اور 25 سالہ صحافتی تجربہ رکھنے والے صحافیوں کو ماہانہ 10ہزار روپیے وظیفہ کے علاوہ دیگر مطالبات پر مشتمل ہیں۔ TUWJFکریم نگر ایم اے اسد, سراج مسعود,سعادت صدیقی, سید امام,شیخ عمران, ظہیر احمد خاں و دیگر شامل تھے۔
