کریم نگر اسمارٹ سٹی کے کاموں میں تیزی سے پیشرفت کی ہدایت

   

کریمنگر۔ 3 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مونسپل کارپوریشن کے زیر قیادت کئے جارہے اسمارٹ سٹی کے کاموں میں پہش رفت کی ضلع کلکٹر کریمنگر ششانکا کی ہدایت۔ بروز ہفتہ کلکٹریٹ کانفرنس ہال میں اسمارٹ سٹی کے کاموں کے پیش رفت کے متعلقہ مئیر سنیل راؤ ، مونسپل عہدیداران ، کنسلٹنٹ کے ہمراہ منعقد کئے گئے اجلاس میں شریک ضلع کلکٹر کریمنگر ششانکا نے شرکت کی۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں جاری 17 کلومیٹر کے 8 شاہرا کے کاموں میں پیش رفت لائی جائے۔ اسمارٹ سٹی کے کاموں کیلئے ریت بروز پیر سے دستیاب ہوگی۔ سڑکوں کی توسیع و سڑک کے تعمیری کاموں کے ساتھ ہی بجلی کے کھمبوں کو ہٹانے کے کام بھی مکمل کرلئے جائیں۔ سڑکوں کے کاموں کی جلد مکملی کیلئے کنٹراکٹر عملہ کے ساتھ انجئینرزبھی فلیڈ ویزٹ کریں۔ ٹاؤن پلاننگ عہدیدار زیر تعمیر شاہرا کے انکروچمنٹ پلان کے تحت نوٹس جاری کریں۔ٹاؤن پلاننگ عہدیدار 5دنوں میں ماسٹر پلان کے تحت سڑکوں کی توسیع کی جانکاری کنٹراکڑرز کو پیش کریں۔ اس اجلاس میں مئیر سنیل راؤ ، مونسپل کمشنر کرانتی ، ایس آئی بھدریا ، ٹاؤن پلاننگ عہدیدار ، ڈی سی پی سبھاش ، اسمارٹ سٹی کنسلٹنٹ ٹیم لیڈر جگدیشور ، کنٹراکٹر ہری کرشن و دیگر نے شرکت کی۔