کریم نگر میں بلدی ڈیویژنس کی تجدید میں بے قاعدگی کی شکایت

   

Ferty9 Clinic

مختلف قائدین کی جانب سے ناانصافی کا الزام، قانون کے مطابق نئی حدبندی ، کمشنر کا ادعا

کریم نگر۔/3 جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میونسپل کارپوریشن میں اعلان کردہ وارڈس کی تقسیم تجدید اور حد بندی پر ضلع بھر میں مخالفت اور اعتراضات کی شروعات ہوچکی ہے۔ کر یم نگر کارپوریشن میں شامل کئے گئے 8 مواضعات کے بعد ڈیویژن کی از سر نو تقسیم کا عمل پورا ہوچکا ہے۔ حزب مخالف سیاسی پارٹیوں اور برسر اقتدار پارٹی کے کارپوریٹرس اور دیگر آزادانہ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار بھی یہ کہہ رہے ہیں کہ تقسیم میں انصاف سے کام نہیں لیا گیا۔ اس طرح کے بیانات کے ذریعہ احتجاج و اعتراض کیا جارہا ہے۔ میونسپل ٹاؤن پلاننگ کے نقشہ کے مطابق نہیں کیا گیا۔ صرف گھروں کے نمبرات کے حساب سے بہت ہی کم وقت میں تیار کردہ ڈیویژن کی تقسیم کا مرحلہ بالکل غلط ہے۔ ان ڈیویژن کی تقسیم کا لائحہ عمل آبادی کے لحاظ سے بھی نہیں کیا گیا۔ ایک ڈیویژن کو ووٹرس کی تعداد دیکھ کر بنایاگیا تو کسی کو 100گھروں پر مشتمل کرکے ڈیویژن بنایا گیا۔ اس طرح کچھ کو گھروں کی تعداد اور کچھ کو ووٹرس کی تعداد پر ڈیویژن بننے سے پریشانی کو دور کرنے میں بلدیہ کو ہی پریشانی اٹھانی پڑے گی۔ کچھ ڈیویژن پر سیاسی قائدین اثر انداز ہوکر غلط ڈیویژن کو بنایا۔ اس طرح دیگر میونسپل میں بھی وارڈس کی تبدیلی پر اعتراضات سامنے آرہے ہیں۔ دریں اثناء کمشنر کوڈیا ریڈی، وینوگوپال ریڈی نے کہا کہ کریم نگر کارپوریشن حدود میں قاعدے اور قانون کے مطابق ہی ڈیویژنس کی تشکیل عمل میں آئی۔ ٹاؤن پلاننگ میاپ کے مطابق ٹاؤن پلاننگ ریونیو کے ملازمین کے تعاون سے ہی تجدید کا کام مکمل ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کچھ اختلاف اور اعتراض ہو تو اس ماہ کی 5 تاریخ تک اپنے اعتراضات داخل کئے جاسکتے ہیں۔ ان اعتراضات کا جائزہ لے کر اگر وہ درست ہوں تو ڈیویژن کی درستگی عمل میں لائی جائے گی۔

ڈیویژن کی تشکیل میں قاعدہ اور قانون کا لحاظ نہیں رکھے جانے کاالزام بالکل غلط ہے۔ کچھ مقامات پر گھروں کے نمبرات غائب ہیں۔ یہ میرے علم میں نہیں لایا گیا۔ اسی طرح کی کوئی غلطی ہوئی ہو تو ابتدائی سطح سے اس کا جائزہ لیا جائے گا۔ ڈیویژنوں کی تجدید اور تشکیل میں کسی بھی سیاسی پارٹی قائد کا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔ اگر کوئی قاعدے کی خلاف ورزی کی ہو تو اس کی اطلاع دی جائے تو خاموشی اختیار نہیں کی جائے گی۔ بلکہ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ 7 ویں ڈیویژن کی دوبارہ ضابطہ کا اعلان کیا جائے گا۔ ڈیویژن وارڈس کی دوبارہ حد بندی کی تشکیل مکمل ہوچکی ہے۔ وارڈس کی تحفظات کے زمروں کے اعلان کے ساتھ سیاسی قائدین ووٹرس کو راغب کرنے کیلئے تیار ہوجائیں گے۔ تقریباً بلدیات کی مدت کی تکمیل بھی ہوچکی ہے۔ اعلیٰ عہدیداروں کو اسپیشل آفیسر کی حیثیت سے مقرر کیا گیا ہے۔ اس طرح کے احکامات کی اجرائی بھی عمل میں آئے گی۔