کریم نگر میں سرکٹ ریسٹ ہاؤز ، ایم ایل اے کوارٹرس کا افتتاح

   

ضلع میں فلاح و بہبودی اسکیمات کی پیشرفت کا ریاستی وزیر کے ٹی آر نے جائزہ لیا

کریم نگر ۔ 31 جنوری ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کریم نگر سرکٹ ریسٹ ہاؤز ، ایم ایل اے کوارٹر کا ریاستی وزیر برائے انفارمیشن ٹکنالوجی و بلدی نظم و نسق تاراکا راما راؤ کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا۔ شہر کریم نگر میں 12.99 کروڑ کے خرچ سے تعمیر کردہ کریم نگر سرکٹ ریسٹ ہاؤز اور 4 کروڑ کے خرچ سے تعمیر کئے گئے ایم ایل اے کیمپ آفس کا ریاستی وزیر برائے بہبود پسماندہ طبقات و سیول سپلائیز گنگولا کملاکر ، وزیر پنچاتی راج اے۔ دیاکرراؤ ، ریاستی پلاننگ کمیشن نائب صدر بی ونود کمار کے ہمراہ ریاستی وزیر برائے انفارمیشن ٹکنالوجی و بلدی نظم و نسق کے تاراکاراماراؤ نے آج بروز منگل افتتاح انجام دیا۔ بعد ازاں وزیر موصوف نے ضلع میں زیر عمل بہبودی اسکیمات کے پیشرفت پر ضلع کلکٹر سے تبادلہ خیال کیا۔ علاوہ ازیں اس موقع پر مارچ 2022 تا جولائی 2023 تک شہری ترقیاتی پروگرام کے تحت انجام دئے گئے کاموں پر شائع کردہ کتاب کا رسم اجراء انجام دیا گیا۔ اس پروگرام میں وزیر پنچایت راج اے۔ دیاکرراؤ ، ریاستی وزیر برائے بہبود پسماندہ طبقات و سیول سپلائیز گنگولا کملاکر ، وزیر سماجی بہبود کپولا ایشور ، ریاستی پلاننگ کمیشن نائب صدر بی۔ ونود کمار ، زیڈ پی چئیرپرسن کے۔ وجیا ، چپہ دنڈی ، ماناکنڈور ، پداپلی ، جگتیال ، راماگنڈم رکن اسمبلی سنکے روی شنکر ، آر بالاکشن ، ڈی منوہر ریڈی ، ڈاکٹر ایم سنجئے ، کے۔ چندر ، ضلع کلکٹر آر وی کرنن ، پولیس کمشنر سُبّارایوڈو ، ایڈیشنل کلکٹر مجالس مقامی گریما اگروال ، مئیر سنیل راؤ ، سوڈا چئیرمین راما کرشنا راؤ ، سابقہ ایم ایل سی ناراداسو لکشمن راؤ ، ٹرینی کلکٹر لینین وٹسل ٹوپو ، زیڈ پی سی ای او پرینکا ، ضلع عہدیداران ، عوامی نمائندوں نے شرکت کی۔