صدر نشین آر ٹی سی نے پارٹی چھوڑ دی
کریم نگر۔/10 جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)برسر اقتدار ٹی آر ایس پارٹی کے ایک اہم سیاسی قائدسوماریو ستیہ نارائن جوو صنعتی علاقہ گوداوری کھنی راما گنڈم کے سابق میں رکن اسمبلی و کارپوریشن صدر رہ چکے ہیں ٹی آر ایس پارٹی کو چھوڑ دیا ہے۔ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں انہوں نے شکست کھائی تھی اور بعد ازاں آر ٹی سی صدر نشین کے عہدہ سے مستعفی ہوگئے اور اب پارٹی کو بھی چھوڑ دیا ہے۔ منگل کو اپنا مکتوب بھیج دیا ہے اور ٹی آر یس پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس پارٹی میں کسی کو بھی کوئی اختیارات نہیں ہیں، ان کے حامیوں کو پولیس کے ذریعہ کوئی نہ کوئی الزام عائد کرتے ہوئے پریشان کیا جارہا ہے۔ رکنیت سازی کے بکس نہ دیتے ہوئے ہماری بے عزتی کی گئی ہے، چند افراد کے طرز عمل کی وجہ سے انہوں نے پارٹی سے دوری اختیار کرلی ہے اس لئے کہ اب پارٹی میں رہنا مشکل نظر آرہا ہے۔ اب جبکہ میونسپل چناؤ ہونے کو ہیں سوماریو ست نارائن کا پارٹی چھوڑدینا موضوع بحث بنا ہوا ہے۔
