کریم نگر میں پرجا وانی، 184 درخواستیں وصول

   

کریم نگر۔ عوامی مسائل کے حل کے لئے ہر پیر منعقد کئے جانے والے پراجاوانی پروگرام میں موصولہ درخواستوں کی فی الفور یکسوئی کی ضلع کلکٹر کریم نگر آر وی کرنن نے متعلقہ عہدیداران کو ہدایت دی۔ بروز پیر کلکٹریٹ آدیٹوریم میں پرجاوانی پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔ 14 مارچ منعقدہ پرجاوانی پروگرام میں عوامی مسائل کے متعلقہ جملہ 184 درخواستیں موصول کی گئی ۔ موصولہ درخواستوں میں 90 درخواستیں محکمہ ریوینیو ، 20 ایس سی کارپوریشن ، 20 محکمہ پنچایتی ، 10 میونسپل ، 10 محکمہ صحت و طبابت اور 34 دیگر محکمہ جات کے متعلقہ پائی گئی۔ ضلع کلکٹر نے موصولہ درخواستوں کو متعلقہ شعبہ کو روانگی کرتے ہوئے فوری حل کے لئے اقدامات کی عہدیداروں کو ہدایت دی۔ اس پروگرام میں ایڈیشنل کلکٹر شیام پرساد لال ، ایڈیشنل کلکٹر مجالس مقامی گریما اگروال ، اسسٹنٹ کلکٹر میانک میتھل ، کری۔ نگر آر ڈی او آنند کمار ، ضلع عہدیدار برائے دیہی ترقی سریلتا ، محکمہ سمکیات اے ڈی راجا نرسیا ، ڈی وائی ایس او راجویر ، ضلع عہدیدار برائے صحت و طبابت ڈاکٹر جویریا ، ضلع زرعی عہدیدار سریدھر ، ڈی پی او بوچیا ، ایکسائیز سپرنٹنڈنٹ چندراشیکھر ، فائر آفیسر وینکنا ، سرکاری ہاسپٹل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر رتنا مالا ، ڈی سی او سریمالا ، میپما پی ڈی رویندر ، میونسپل کمشنروں ، تحصیلداروں و دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔