کریم نگر میں پولیس کے زیراہتمام میوزیکل نائیٹ

   

کریم نگر۔ 27 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تقریباً 7 ماہ تک مسلسل محکمہ پولیس کے ملازمین نے اسمبلی لوک سبھا اور مقامی ادارہ جات کے چناؤ کے سلسلے میں بندوبست خدمات انجام دیں۔ اب ایسے میں کچھ فرصت ملی ہے تو پولیس عہدیداروں اور پولیس جوانوں کی تفریح کیلئے پولیس کمشنر کملاسن ریڈی نے چہارشنبہ کی رات دعوت طعام کے ساتھ میوزیکل نائیٹ کا اہتمام کیا۔ کریم نگر کے مضافات میں وی کنونشن ہال میں حیدرآباد سے خاص کر فنکاروں کو بلواکر میوزیکل نائیٹ کا انعقاد عمل میں لایا۔ اس پروگرام میں ضلع کلکٹر سرفراز احمد نے شرکت کرتے ہوئے اس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اسپیشل آفیسر پراوینا جے سی شیام پرساد لال زیڈ پی ٹی سی او وینکٹ مادھو راؤ ایڈیشنل ڈی سی پی، ایس سرینواس، بی رویندر میونسپل کمشنر وینو گوپال ریڈی فائر اسٹیشن آفیسر وینکنا اے سی پی، سی آئز، ایس آئیز کے بشمول سبھی شعبہ جات کے ملازمین پولیس شریک تھے۔

کوہیر میں زرعی سرگرمیوں کا آغاز
کوہیر۔ 27 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع سنگاریڈی کے کوہیر منڈل کے اطراف و اکناف کے علاقوں میں موسم کی پہلی بارش کے بعد کسانوں میں خوشی لہر اور اس کے ساتھ ہی کسانوں نے زرعی سرگرمیوں میں مصروف ہوگئے ہیں۔ محکمہ زراعت کے عہدیدار AO ناوین کمار نے سیاست نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ اس مرتبہ اب تک تقریباً 10,000 ایکر اراضی میں کسانوں نے تخم ریزی کا آغاز کردیا ہے۔ ریاستی تلنگانہ حکومت کی جانب سے کسانوں میں سبسڈی پر مکئی 4 ٹن، سویابین، 30 ٹن سن 40 ٹن کے علاوہ Dainkha 5 ٹن دیا گیا ہے۔