کریم نگر: کریم نگر پولیس کمشنریٹ کے ٹاسک فورس کے اہلکاروں نے خود کو ٹاسک فورس پولیس ظاہر کرنے اور ٹریکٹر کے مالک اور اس کے ڈرائیور سے ’معمول ‘ وصول کرنے اور انہیں سنگین نتائج کی دھمکی دینے کے الزام میں چار دھوکہ بعض افراد کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ شکایت کے بعد انہوں نے ارپلی گاؤں کے ورالا راجو (42) سال، صالح نگر کے محمد رفیق (27) سال ، ریکورتی کے ایس کے امیر (27) سال اور ریکورتھی کے ہی سلیم کو گرفتار کیا ہے جو خود کو ٹاسک فورس پولیس کے افسران ظاہر کر رہے تھے اور ڈرا دھمکا کر ’معمول ‘ جمع کر رہے تھے ۔ آس پاس کے گاؤں سے ریت لے جانے والے ٹریکٹر مالکان کو دھمکیاں دے رہے تھے۔ اس کے مطابق، ملزمین نے ایلگندل منڈل کے ٹریکٹر کے مالک آر ہریش (26) سال کے شخص کو اس وقت دھمکی دی تھی جب اس کا ڈرائیور گاؤں کی ضروریات کے لیے ریت لے جا رہا تھا۔ ملزمان نے ٹریکٹر روک کر (30) تیس ہزار روپئے کا مطالبہ کیا اور کسی کو اطلاع دینے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ متاثرہ شخص نے پولیس کو اطلاع دی جس نے چاروں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ انہیں مزید تفتیش کے لیے کوتہ پلی پولیس اسٹیشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔