کریم نگر /17 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حیدرآباد سے انسپکشن اتھاریٹی ( اے آئی اے ) کے عہدیداروں کی ایک ٹیم نے جمعرات 17 نومبر کو کریم نگر پولیس کمشنریٹ میں ہتھیاروں کا تفصیلی معائنہ کیا ۔ اس موقع پر کمشنریٹ میں استعمال ہونے والے ہتھیاروں کی جانچ کی گئی اور ان کی حفاظت کیلئے کئے گئے اقدامات کے متعلق دریافت کیا گیا ۔ بعد ازاں جانچ کرنے والی ٹیم کے اسسٹنٹ کمانڈنٹ نے کریم نگر پولیس کمشنر وی ستیہ نارائنا سے ملاقات کی ۔ اے سی پی پرتاب ، آر آئی کرن کمار نے آر ایس آئی کے ساتھ اس پروگرام میں حصہ لیا ۔