ج4جولائی کو منعقد شدنی پروگرام میں شرکت کے ٹی آر کا وعدہ
کریم نگر 9؍ جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) متحدہ ضلع کریم نگر کی تقسیم بعدازاں تشکیل شدہ دیگر اضلاع پداپلی جگتیال سرسلہ کریم نگر سبھی زیڈ پی نشستوں پر گلابی پرچم کا قبضہ متفقہ طور پر ہوچکا ہے۔ پہلے ہی جن کے بارے میں جس کا نام لیا جا رہا تھا انہیں کو منتخب کرلیا گیا۔ البتہ جگتیال میں لمحہ آخر میں تبدیلی کی گئی ۔ دونوں نشستوں کو خواتین کے لئے مختص کر دیا گیا تھا۔چنانچہ دونوں اضلاع کی زیڈ پی چیرپرسن خواتین پہلی مرتبہ ضلع کریم نگر کی نشست پر حلقہ اسمبلی حضور آباد کے ریلتہ کنٹہ زیڈ پی ٹی سی رکن کنو ملا وجیا کو متفقہ طور پر منتخب کیا گیا ہے ۔ نائب ضلع پریشد صدر پی گوپال کو چن لیا گیا ہے ۔ کوآپشن محمد شکورالدین ‘ محمد شبیر پاشاہ کو متفقہ طور پر نامزد کیاگیا ۔ کریم نگر زیڈ پی اجلاس میں ایٹالہ راجندر ‘ راجیہ سبھا رکن لکشمی کانت راؤ ‘ ایم ایل اے گنگولا کملاکر روی شنکر ‘ ستیش کمار نے شرکت کی ۔ جگتیال ضلع پریشد بی سی جنرل سکریٹری کو مختص کرنے پر یہاں سے خاتون کو موقع ملا ہے ۔ جگتیال رورل زیڈ پی ٹی سی راوا شتا کو متفقہ نامزدکیا گیا ۔ میڈپلی سے کامیاب وی ہری چرن راؤ‘ نائب صدرضلع پریشد معاون رکن محمد سلیم پاشاہ ‘ محمد سبحان کو نامزد کرلیا ۔ اس پروگرام میں وزیر کے ایشور رکن اسمبلی ڈاکٹر سنجے کمار ‘ ودیاساگر راو نے شرکت کی ۔ پداپلی ضلع پریشد کی چیرپرسن کی کرسی پر کمان پور زیڈ پی ٹی سی سابق رکن اسمبلی پی مدھوکر کو متفقہ طور پر چیرپرسن منتخب کرلیاگیا ۔ نائب منڈل رینو کا معاون رکن ایم دیواکر ‘ محمد صلاح الدین کو منتخب کرلیا گیا ۔ سرسلہ ضلع زیڈ پی چیرپرسن کے لئے کوناراؤ پیٹ زیڈ پی ٹی سی رکن تال کنڈہ ارونا نائب صدر ’ ریلتہ کنٹہ زیڈ پی ٹی سی سدم وینو معاون رکن محمد احمد‘ چاند پاشاہ کو چن لیا گیا ۔ سبھی اضلاع میں انتہائی خوش اسلوبی متفقہ رائے سے صدر نائب صدر اور معاون ارکان انتخابی عمل پورا ہوجانے پر ہر طرف ٹی آرایس پارٹی میں شامل سبھی قائدین کارکنوں میں خوشی کا ماحول پیدا ہوگیا ۔ کریم نگر زیڈ پی پر ریاستی وزیر صحت کی آمد پر نعرے بازی ہوئی ۔ انہوں نے اجلاس میں شرکت کی اور انتخابی پروگرام کے بعد چیرمین کے لئے منتخب کئے گئے ۔ وجیا نائب صدر نامزد کر لئے گئے ۔ گوپال راؤ اور معاون ارکان کو مبارکباد دیتے ہوئے ۔ مٹھائی کھلائی ۔ نائب صدر گوپال راؤ رکن راجیہ سبھا کیپٹن لکشمی کانت راؤ کے اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے چن لئے جانے پر مبارکباد دے کر مٹھائی کھلائی ۔ سرسلہ میں متفقہ طور پر چن لئے گئے ۔ سبھی کو ریاستی کارگذار کے ٹی آر نے بذریعہ فون ربط پیدا کر کے مبارکباد دی ۔ 4 ؍ جولائی کو منعقد شدنی حلف برداری پروگرام میں شرکت کا وعدہ کیا ۔
