کریم نگر /25 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )اردو میڈیم کے ڈی ایڈ اور بی ایڈ تربیت یافتہ اساتذہ کے لیے ٹیچر اہلیتی ٹیسٹ( TET) کے امتحان کی تیاری کے لیے کوچنگ کا اہتمام سی ڈی ای ایم (CEDM) کی جانب سے جناب محمد سعید الدین صاحب کوارڈینیٹر کی زیر نگرانی میں ہوئی کوچنگ کلاسس سی ای ڈی ایم (CEDM) کریمنگر کیسنٹر سواران ہائی اسکول اردو میڈیم میں 25/ نومبر سے 24/ڈسمبر تک جاری رہی اس ضمن میں اختتامی تقریب جناب مصطفی احمد صاحب صدر مدرس سواران ہائی اسکول کی صدارت میں ہوئی تقریب کا اغاز سعو دہ فا طمہ کی تلاوت سے ہوئی سیدہ سمیرہ فا طمہ نے حمد ونعت پیش کی تقریب میں مہمانان خصوصی کی حیثیت سے جناب سرور شاہ بیابانی صاحب سرپرست اعلی اردو ٹر ینڈ ٹیچرس’ جناب سید افضل محی الدیں صاحب سرپرست اردو ٹرینڈ ٹیچرس نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر اجلاس جناب مصطفی احمد صاحب نے کہا کے یہ کوچنگ جناب سعید الدین صاحب کوارڈینیٹر کی نگرانی میں ماہر اور تجربہ کار اساتذہ کے ذریعہ بہترین انداز میں چلائی گئی جس میں کریم نگر کے علاوہ پدا پلی۔جگتیال اور قرب و جوار کے اضلاع کے تربیت یافتہ اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کرتے ہوئے مستفید ہوئے انہوں نے اساتذہ کرام کی خوب سراہنا کی اور طلبہ سے کہا کے خوب محنت اور سچی لگن کے ساتھ اساتذہ کرام کے فراہم کردہ مواد کا خوب یاد دہا نی کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ نشانات حاصل کریں تقریب میں اساتذہ کرام و معلمات محترمہ رضوانہ تبسم ،محمد فہد بن علی عرشیہ صدیقہ ،صالحہ صدیقہ، اعجاز فاطمہ ،محمد اظہار حسین ،اختر پاشاہ اور دیگر اساتذہ اکرام کے علاوہ تربیت یافتہ ٹرینڈ ٹیچرس کی کثیر تعداد شریک رہی ٹرینڈ ٹیچرس محمد عمیر اور محمد شیراز احمد نے تقر یب کی کاروائی چلائی۔