کشن ریڈی نے ڈی جی پی سے رپورٹ طلب کی
حیدرآباد 3 نومبر (سیاست نیوز) مرکزی مملکتی وزیرداخلہ جی کشن ریڈی نے کریم نگر ضلع کے مقام آرے پلی میں مہلوک آر ٹی سی ڈرائیور این بابو کے ارتھی جلوس کے دوران پولیس کی طرف سے کریم نگر کے رکن پارلیمنٹ بی سنجے کو زدوکوب کرنے کے واقعہ کا سنجیدگی سے نوٹ لیا ہے اور ڈائرکٹر جنرل پولیس کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔ بتایا گیا کہ ارتھی کے جلوس کے دوران ایک اے سی پی نے رکن پارلیمنٹ سنجے کو تھپڑ رسید کیا۔ کشن ریڈی نے کہاکہ اُنھوں نے ڈی جی پی ایم مہندر ریڈی سے فون پر بات کی اور واقعہ کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ ڈی جی پی نے کشن ریڈی کو بتایا کہ وہ کریم نگر پولیس سے واقعہ کی تفصیلات معلوم کررہے ہیں۔ بی جے پی ایم پی سے پولیس کے بدسلوکی کے خلاف ٹینک بینڈ حیدرآباد پر بی جے پی کارکنوں نے امبیڈکر مجسمے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔