محکمہ آیوش کی جانب سے میگا طبی کیمپ کا انعقاد ، ریاستی وزیر گنگولا کملاکر کا خطاب
کریم نگر : کریم نگر کے سرکاری یونانی دواخانہ میں ان پیشنٹس کیلئے 20 بیڈس پر مشتمل ہیلت سنٹر کے لئے جنگی خطوط پر کام کیا جائے گا ۔ ریاستی وزیر بی سی ویلفیر گنگولا کملاکر نے آج کریم نگر مستقر پر نیشنل پیالیس حسینی پورہ پر محکمہ آیوش کی جانب سے منعقدہ میگا فری یونانی میڈیکل کیمپ میں یہ اعلان کیا ۔گنگولا کملاکر نے پدمانگر کریم نگر میں موودہ یونانی دواخانہ میں کمپاؤنڈ وال اور دیگر تعمیری کاموں کا بھی تیقن دیا ۔ اس میگا فری یونانی میڈکل کیمپ میں ریجنل جوائنٹ ڈائرکٹر ورنگل محکمہ آیوش ڈاکٹر روی نائک نے مفت میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر آرگنائزر ڈاکٹر یثرت سلطانہ سینئر میڈیکل آفیسر اور دیگر تمام ڈاکٹرس کومبارکباد پیش کی اور کہا کہ اس طریقے سے دیگر اضلاع میں بھی فری میڈیکل کیمپس منعقد کیا جائے گا ۔ اس میڈیکل کیمپ میں کریم نگر میئر وائی سنیل راؤ ، سابق ڈپٹی میئر کریم نگر و قائد مجلس محمد عباس سمیع نے مخاطب کرتے ہوئے تمام سے خواہش کی کہ وہ ڈاکٹرس سے تفتیش کروائیں اور مفت دوائیں حاصل کرلیں اور اس کیمپ سے استفادہ کریں۔ اس مفت میڈیکل کیمپ میں یونانی میڈیکل آفیسرس ڈاکٹر یثرت سلطانہ ، ڈاکٹر جوہر جہاں ، ڈاکٹر نوشابا، ڈاکٹر ماروتی ، ڈاکٹر رافع ، ڈاکٹر سومیتی ، ڈاکٹر نسیم سلطانہ ، ڈاکٹر سنجیوکمار SMO اور دیگر نے زائد از (1400) مریضوں کا مفت معائنہ کیا اور فارمیسٹ محمد منیر، سید انوارالدین ، سرینواس ، شیلجا ، ریٹا ، صابر نے تمام مریضوں میں مفت ادویات تقسیم کئے ۔ اس موقع پر پیارا میڈیکل اسٹاف سگناکر ، وینکٹ سوامی اور سلیم وغیرہ موجود تھے۔ پروگرام کی کارروائی سینئر ڈاکٹر یونس علی خان نے چلائی ۔ اس موقع پر سراج مسعود مجلسی نمائندے اظہرالدین دبیر ، کاظم علی خان ، قمرالدین ، محمد افروز کے علاوہ اہلیان محلہ کی کثیرتعداد موجود تھی ۔
