ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے ناقد اور اپوزیشن لیڈر الیکسی ناوالنی کو جرمنی سے روس پہنچتے ہی گرفتار کرلیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے ‘رائیٹرز‘ کے مطابق گزشتہ موسم گرما میں الیکسی ناوالنی کو زہر دے دیا تھا جس کے بعد وہ پہلی مرتبہ روس پہنچے تھے اور انہوں نے جرمنی سے روانگی کے وقت اپنی گرفتاری کے امکان کو مسترد کردیا تھا۔الیکسی ناوالنی کو معطل کی جانے والی سزا کی شرائط کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں ساڑھے 3 سال قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔واضح رہے کہ روسی اپوزیشن لیڈر جس طیارے میں سوار تھے اسے ماسکو ایئرپورٹ پر لینڈ کرنا تھا لیکن آخری لمحات میں حکام نے طیارے کو کسی اور ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے کا حکم دیا۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ ماسکو ایئرپورٹ پر روسی اپوزیشن لیڈر الیکسی ناوالنی کے حامیوں اور صحافیوں کی بڑی تعداد کے باعث مذکورہ فیصلہ لیا گیا۔