کریمنگر میں محفوظ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا معائنہ

   

حیدرآباد 17 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) ضلع کلکٹر کریمنگر آر وی کرنن نے آج بتایا کہ 30 اکٹوبر کو ہونے والے حضور آباد ضمنی چناو کیلئے محفوظ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا سیاسی جماعتوں کی موجودگی میں معائنہ کیا جا رہا ہے ۔ ضلع کلکٹر نے تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کی موجودگی میں اس گوڈان کو کھولا جس میں ووٹنگ مشین رکھے گئے تھے ۔ ان مشینوں کو ضمنی چناو میں استعمال کیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ پیدا پلی سے 200 بیالٹ یونٹس بھی لائے گئے ہیں اور وی وی پیاٹ کو بھی دستیاب رکھا جارہا ہے ۔ضلع کلکٹر نے بتایا کہ انتخابات کیلئے ووٹنگ مشینوں کی پہلے مرحلہ کی چیکنگ کرلی گئی ہے اور تمام تیاریاں بھی مکمل ہیںتاکہ انتخابات کا پرسکون انعقاد عمل میں آسکے ۔